۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
غلامرضا عادل

حوزہ / علماء کرام جہاد فی سبیل اللہ انجام دیتے ہیں اور یقیناً نہ صرف وہ معاشی مشکلات اور مسائل کا شکار ہوتے ہیں بلکہ ان کے اہل خانہ بھی ان مسائل میں ان کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین غلام رضا عادل نے قم المقدسہ میں امامزادہ سید علی (ع) کے کلچرل کمپلیکس میں "ادارۂ اوقاف کے گروپ لیڈرز اور تبلیغی مبلغین کے اہلِ خانہ کے اعزاز" میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام کے اعزازات میں سے ایک ان کا ایک خاص لقب "عالم آل محمد(ص)" ہونا ہے۔ البتہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان سے حضرت امام علی علیہ السلام کے بارے میں "انا مدینۃ العلم وعلی بابھا" نقل ہوا ہے اور اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت امام باقر علیہ السلام کو بھی "باقر العلوم" جیسے لقب سے یاد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: تمام ائمہ اطہار علیہم السلام درحقیقت علم ودانش اور امورِ معنوی کے خزانے کے خزانچی تھے اور جب بھی ائمہ علیہم السلام نے علم حاصل کرنا چاہا تو وہ علم و دانش انہیں عطا کی گئی۔ البتہ بعض ایسے مواقع بھی تھے جہاں ارادۂ الہی ان کے علم نہ رکھنے پر ہوا کرتا یا وہ خود اس علم میں ورود نہیں کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا: اسلامی روایات میں آیا ہے کہ جب حضرت مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا ظہور ہو گا تو وہ دنیا میں موجود تمام علوم و معارف سے بہرہ مند اور ان سے استفادہ کریں گے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین عادل نے کہا: بحیثیت طالب علم اور دشمنوں کی نرم جنگ کے خطرے کو محسوس کرتے ہوئے ہمیں میدان میں اترنا چاہیے اور اس راستے میں اگر ضرورت پڑے تو ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا چاہیے۔ تبلیغِ دین کے راستے میں کہ جسے علماء کرام انتخاب کرتے ہیں، بہت سی مشکلات ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ثابت قدم رہتے ہیں۔

علماء کی زوجات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا: علماء کرام جہاد فی سبیل اللہ انجام دیتے ہیں اور یقیناً نہ صرف وہ معاشی مشکلات اور مسائل کا شکار ہوتے ہیں بلکہ ان کے اہل خانہ بھی ان مسائل میں ان کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔ یقینا ان کے اس اجرِعظیم میں بھی آپ سب بھی شریک ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .